مستقبل میں کرکٹ ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت، معین

    مستقبل میں کرکٹ ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت، معین

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر معین خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے محنت کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس نے انگلینڈ کے دورہ سے بہت کچھ سیکھا ہوگا جو مستقبل میں ٹیم کے کام آئے معین خا ن نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہترین کوچز کی خدمات حاصل ہیں او ر میرے خیال میں ان سے بہتر کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نہیں مل سکتے ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے مستقبل میں پاکستان نے زمبابوے سے سیریز کھیلنی ہے اس کے لئے ابھی سے تیاری شروع کرنے کی ضرورت ہے زمبابوے کی ٹیم آسان حریف نہیں اچھی حکمت عملی کے ساتھ سیریز میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -