عابدہ بیگ کی لاک ڈاؤن کے بعدناز تھیٹرمیں دبنگ انٹری

عابدہ بیگ کی لاک ڈاؤن کے بعدناز تھیٹرمیں دبنگ انٹری

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف سینئر اداکارہ عابدہ بیگ کی لاک ڈاؤن کے بعد ناز تھیٹر میں دبنگ انٹری،شائقین کا والہانہ انداز میں استقبال،تفصیلات کے مطابق ناز تھیٹر میں گذشتہ روزشروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامے ”حسینوں کی بارات“میں اداکارہ عابدہ بیگ نے دبنگ انٹری دی جس پر شائقین نے کھڑے ہوکر والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا۔ عابدہ بیگ نے بتایاکہ وہ لاک ڈاؤن سے قبل تھیٹر سے الگ ہوچکی تھیں۔

 اور یہ عرصہ انہوں نے بہت کرب سے گزاراان کا کہنا تھا کہ آج تھیٹر واپسی پر انہیں بہت اچھا لگا اور جس طرح شائقین نے ان کا والہانہ استقبال کیا وہ اس پر اپنے پرستاروں کی بیحد مشکورہیں۔

۔عابدہ بیگ کا کہنا تھا کہ ان کا یہ نیا ڈرامہ زومعنی جگتوں اور ولگریٹی سے پاک ہے جو فیملی کے ہمراہ دیکھے جانے کے قابل ہے انہیں امیدہے کہ ان کے پرستار ان کے اس ڈرامے کو سراہیں گے انشاء اللہ اب وہ تھیٹرکا مسلسل ھصہ بنی رہیں گی۔

مزید :

کلچر -