نامور اداکارہ دیدار کی 6 سال بعد شوبز میں واپسی

   نامور اداکارہ دیدار کی 6 سال بعد شوبز میں واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ دیدارکی چھ سال بعد شوبزمیں دوبارہ واپسی، دیدارنے بتایاکہ انہوں نے شوبزکوچھوڑا نہیں تھا بلکہ کچھ عرصے کے لئے الگ ہوگئی تھیں انہوں نے پہلے بھی اپنی مرضی سے کام کیا اور اب بھی وہ کرتی رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں دیدار نے کہاکہ انہیں گھربنانے کا بہت شوق تھاجوکہ سترہ سال کی ہی عمرمیں پوراہوگیاتھا۔میں ضدی طبیعت کی مالک ہوں اورکسی سے مدد لینا بھی پسندنہیں کرتی ان کے سسرال والے بہت اچھے ہیں جنہوں نے انہیں کسی قسم کی روک ٹوک نہیں رکھی شوہرنے بھی ہمیشہ ساتھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں ایک کامیاب ازدواجی زندگی بھی گزار رہی ہوں۔دیدارنے مذید کہاکہ وہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کریں گی۔

 جس کی انہیں کافی آفرزآچکی ہیں مگر و ہ تھیٹر پرکام نہیں کریں گی۔دیدارکاکہنا تھاکہ وہ شوبزمیں کام کرنا فخرسمجھتی ہیں اورکام کرتی رہیں گی کیونکہ مجھے کسی کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔  

مزید :

کلچر -