”پاکستان فیشن سیزن5“یکم اکتوبر کو منعقدکیا جائیگا

”پاکستان فیشن سیزن5“یکم اکتوبر کو منعقدکیا جائیگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فیشن سیزن 5 یکم اکتوبرکو منعقدکیا جائے گا۔ سپرسٹار پروڈکشن کے بینر تلے پاکستان فیشن سیزن 5 کو مقامی ہال میں منعقدکیاجارہاہے جس میں معروف ماڈلز معروف برانڈزکے ملبوسات اور جیولری پہن کر ریمپ واک کرینگی اس فیشن شومیں گلوکار شیرمیاندادخان،خلیل حیدر،ناصر بیراج،جسی لائلپوریا،بھنگڑا کنگ شاہد سونو،گلوکار افی جان،عامر سمیع خان اورعنصر پپو اپنی گلوکاری کے رنگ بکھیریں گے۔

 آرگنائزر امساء چوہدری اورفرحان خان ہیں۔اس فیشن شومیں شہزادبوتیک،بوگاٹی،ہیلز،مصطفی جیولرزکے ڈریسز، شوز اور جیولری پہن کر کیٹ واک کی جائیگی۔ 

امساء چوہدری اورفرحان خان نے بتایاکہ اس فیشن شومیں حسب روائت میوزک،ماڈلنگ اورکامیڈی کا تڑکا ہوگا جس میں پاکستان کی نامور ماڈلز،کامیڈینز اور گلوکار شریک ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ معروف ڈیزائنرز بھی اس ریمپ واک کا حصہ بنیں گے

مزید :

کلچر -