شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کیلئے پھر جمع ہو رہا ہے:وزیر اعظم

شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کیلئے پھر جمع ہو رہا ہے:وزیر اعظم

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کے لیے پھر جمع ہو رہا ہے، اس مافیا کا واحد مقصد لوٹ مار ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے    آج  اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے اکٹھ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب لوٹ کا مال بچانے لیے جمع ہو رہا ہے لیکن اب یہ مافیا دوبارہ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔انھوں نے کہا ہماری حکومت ملکی جغرافیائی اور نظریاتی اساس کی محافظ ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ کے عین مطابق ڈھالیں گے، پاکستان کے دشمن ملک کو کم زور کرنا چاہتے ہیں، ملک میں فرقہ واریت پھیلانا دشمن کا پرانا حربہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ فیٹف کے سلسلے میں اہم ترین قانون سازی پر اپوزیشن کو واضح شکست ہوئی ہے، اپوزیشن کا پاکستان مخالف ایجنڈا اور ذہنیت بھی واضح ہو گئی ہے، آئندہ بھی مشترکہ اجلاس بلا کر قانون سازی کی جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان کی خوش حالی کا سفر شروع ہو گیا، اسے سبوتاژ کرنے کے لیے مافیا پھر جمع ہو رہا ہے، لیکن احتساب بلا امتیاز سب کا ہوگا۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا اکانٹ پر کہا کہ پاکستان کا مفاد اس میں ہے کہ چوری کیا ہوا پیسہ واپس آئے جب کہ اپوزیشن اس بات میں دلچسپی رکھتی ہے کہ ان کا چوری کا پیسہ محفوظ رہے، اپوزیشن سے ملک اور جمہوریت کی خاطر ہر طرح کا سمجھوتا کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم کرپشن پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آئرش امریکن بزنس ٹائیکون چنک فرینی کی جانب سے 8 ارب ڈالر مالیت کی اپنی تمام دولت بطور خیرات دینے کے عمل کو“حقیقی امیری”قراردیا ہے۔سابق امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی زندگی میں ہی اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کی میڈیا رپورٹس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اسی وجہ سے اس عمل کومیں حقیقی امیری، ایک آزاد روح قرار دیتا ہوں۔فرینی فروبز میگزین جو اپنی فا?نڈیشن اٹلانٹک فلنتھراپسٹ کے ذریعے دنیا کی جامعات اور فا?نڈیشنز کو بڑی مقدار میں عطیات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سیکھا ہے، میں پرامید ہوں کہ ہم بہت کچھ مختلف کریں گے۔فرینی نے کہا تھا کہ زیرو ہیرو ہے، میں نے دیکھا کہ کئی جگہ جہاں مد میں تاخیر نہ کرنے سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتاہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ جب آپ زندہ ہوں اور اپنا سب کچھ عطیہ کردیں۔فرینی نے بغیر گاڑی اور گھر کے زندگی گزاری جبکہ ان کے پاس جوتوں کا صرف ایک جوڑا ہے۔ اس نے ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کیا یہاں تک کہ اس کے خاندان کے افراد اور تعلق دار بھی ایک ہی جہاز میں اس کے ساتھ بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں 

 حقیقی امیری

مزید :

صفحہ اول -