آواران میں فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک،ٹھکانے تباہ،بھاری اسلحہ برآمد، میرانشاہ میں 2اہلکار شہید

آواران میں فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک،ٹھکانے تباہ،بھاری اسلحہ برآمد، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلئے گئے جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 4دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپ تباہ کردیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔جس پر فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں 37سالہ حوالدار تاجبر علی اور22 سالہ سپاہی راشد شامل ہیں۔
دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -