آل پارٹیز کانفرنس میں میثاق جمہوریت طرزکا نیا معاہدہ ہونے کا امکان

آل پارٹیز کانفرنس میں میثاق جمہوریت طرزکا نیا معاہدہ ہونے کا امکان

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں 11 جماعتوں کا میثاق جمہوریت کی طرح کا نیا معا ہدہ ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف اے پی سی آج اتوار کو اسلام آباد میں ہو گی، جس میں حکو مت سے جان چھڑانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے اپوزیشن میں شامل 11جماعتوں کا میثاق جمہوریت کی طرح کانیا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ میثاق جمہوریت کا نام تبدیل اور کچھ ترامیم کی جانے پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں اے آرڈی طرز کا باقاعدہ اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے بھی باقاعدہ تحریر ی معاہدہ ہو گا۔ ذرا ئع کا کہنا ہے اب اپوزیشن کی کوئی جماعت تحریری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گی، اگر اے پی سی اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گئی تو عوام دنوں میں خوشخبری سنیں گے۔ دو سر ی طرف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کی آج ہونیوالی حکو مت مخالف اے پی سی میں وزیراعظم عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلا ف تحریک عدم اعتماد کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قائدین سے مشاورت مکمل کر لی ہے، جس میں کئی تجاویز سامنے آئیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ پیپلز پارٹی اے پی سی میں تحریک عدم اعتماد کی تجویز رکھے گی، تاہم فیصلہ سب کے اتفاق سے ہی ہوگا۔ 

 نیا معاہد ہ امکان  

مزید :

صفحہ اول -