مہنگائی سے غریب زندہ درگور،ایک ہفتے میں 26اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

مہنگائی سے غریب زندہ درگور،ایک ہفتے میں 26اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ستمبر کا تیسرا ہفتہ،مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی،ٹماٹر،برائلر مرغی،گندم کا آٹا،چینی مہنگی ہو گئی،پیاز،لہسن،چائے کی پتی،گرم صالحہ جات،تازہ دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 71 فیصد اضافہ سے مجموعی شرح 8 اعشاریہ 71 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،17ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 67فیصد ریکارڈ کی گئی۔17 سے 23 ہزار تک والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 37فیصد تک پہنچ گئی۔دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت 71 روپے سے بڑھ کر 91 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ رواں ہفتے انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں ساڈھے8 روپے کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران دال ماش اور دال مونگ 2 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں ایک بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چینی فی کلو 94روپے 72 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ تازہ دودھ،دہی،خشک دودھ،جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران لہسن، گڑ،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے کے دوران صرف 3 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر،آلو اور کیلے فی درجن معمولی سستے ہوئے۔ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران چاول،نمک،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگائی 

مزید :

صفحہ اول -