موٹروے بد اخلاقی کیس،عابد علی کی نقل و حرکت سے باخبر 2بہنوئیوں سمیت 3افراد گرفتار،ہم جال بچھا کر بیٹھے ہیں:پولیس

موٹروے بد اخلاقی کیس،عابد علی کی نقل و حرکت سے باخبر 2بہنوئیوں سمیت 3افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، کرائم رپورٹر) پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے بداخلاقی کیس کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد ملہی کے دو بہنوئیوں سمیت 3 ا فراد کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم عابد کچھ دن قبل دونوں کیساتھ رابطے میں رہا تھا۔ زیرحراست افراد کی شناخت عارف علی اور صابرعلی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افر ا د کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔گرفتار ہونیوالوں میں تیسرا شخص ملزم عابد کے بہنوئی عارف کا بھائی ہے جو عابد سے مسلسل رابطے میں تھا۔دسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہو ر شہزادہ سلطان کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ موٹروے بداخلاقی کیس میں پنجاب پولیس اپنی کاوشوں سے ایک مرکزی ملزم شفقت کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ دوسر ے ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے پنجاب کے متعدد اضلاع میں پولیس کی ٹیمیں موجود ہیں۔جو کسی بھی اطلاع پر فوری ایکشن لینے کے لئے تیار ہیں۔اس مقصد کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی سربراہی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں سی ٹی ڈی پنجاب اور سپیشل برانچ پنجاب کے سینئر افسران بھی شامل ہیں جو دن رات ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں اس وقت 8 چھاپہ مارٹیمیں اس کام پر مامور ہیں۔ پولیس نے مختلف اضلاع میں ملزم کے تمام ممکنہ ٹھکانوں کے پیش نظر ایک مؤثر اور مربوط جال بچھا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ ملزم کے ساتھ پولیس کا ٹاکرا ہو رہا ہے۔ جہاں جہاں ملزم جا رہا ہے وہاں وہاں پولیس یا تو اس کے پیچھے ہے یاپہلے سے موجود ہے۔ابھی تک کی تفتیش میں ا س جر م میں صرف دو ملزمان ملوث پائے گئے ہیں جن میں ایک گرفتار ہو چکا ہے۔چونکہ یہ کیس بہت حساس نوعیت کا ہے جس میں متاثرہ خاتون کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھنا بہت ضر و ر ی ہے تاکہ اس کو مزید نفسیاتی،جذباتی اور سماجی دباؤ سے بچایا جاسکے۔
عابد علی 

مزید :

صفحہ اول -