یہ حکومت نہیں غنڈوں کا ٹولہ ہے جو دھمکیاں دیتا ہے،تر جمان (ن)لیگ

یہ حکومت نہیں غنڈوں کا ٹولہ ہے جو دھمکیاں دیتا ہے،تر جمان (ن)لیگ

  

 لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت نہیں غنڈوں کا ٹولہ ہے جو دھمکیاں دیتا ہے غائب کر دیتا ہے،نواز شریف کو خطاب کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے و زیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے بیان پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ یہ لوگ فاشسٹ ہیں،ایک طرف یہ کہتے ہیں پیمرا خود مختار ہے اور یہ خود دھمکیاں دے رہے ہیں، یہ حکومت نہیں غنڈوں کا ٹولہ ہے جو دھمکیاں دیتا ہے غائب کر دیتا ہے، نواز شریف کو کچھ کرنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، نواز شریف ملک کے 3 بار وزیر اعظم رہے،نواز شریف کو خطاب کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں،نواز شریف کی سزا ہر عدالت سے معطل ہے۔

تر جمان (ن)لیگ

مزید :

صفحہ اول -