نواز شریف کی آواز گھر گھر گونجے گی،روک سکو تو روک لو، مریم 

 نواز شریف کی آواز گھر گھر گونجے گی،روک سکو تو روک لو، مریم 

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کر لیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میاں محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (@NawazSharifMNS) یہ ہے۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘۔

نواز شریف 

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز سے خطاب سوشل میڈیا پر دکھا نے کا فیصلہ کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کارکنان نے نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب سوشل میڈیا پر لائیو چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔نواز شریف کے خطاب سے متعلق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کارکنان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں، نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر دکھائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا سول نافرمانی کی تلقین کرنیوالوں کو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی،روک سکو تو روک لو!

مریم 

مزید :

صفحہ اول -