محکمہ اینٹی کرپشن نے 44شوگر ملز مالکان کو ریکاڈ سمیت طلب کرلیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے 44شوگر ملز مالکان کو ریکاڈ سمیت طلب کرلیا

  

 لاہور(سپیشل رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھرسے 44شوگرملزمالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کو پچھلے دو ہفتوں میں شوگر مل مالکان کے خلاف 2507شکایات موصول ہوئیں۔ کسانوں کوحکومت کے متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت کے حوالے سے 1363 شکایات، مل مالکان کی جانب سے ابھی تک کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے حوالے سے 641شکایات، مل مالکان کی جانب سے گنے کی غیرقانونی کٹوتی کے حوالے سے 503شکایات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوبہ بھر میں گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کررہا ہے، اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ برسوں سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرے گا۔

 محکمہ اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ اول -