اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ، مسائل حل کرنا حکومتی ترجیح،شاہ محمود 

اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ، مسائل حل کرنا حکومتی ترجیح،شاہ محمود 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہفتہ کو آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس دوران وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر آفتاب کھوکھر کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران آفتاب کھوکھر کی خدمات کو سراہا اور کہا آپ کو یہ نئی ذمہ داری، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہے۔آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے نامزد سفیر کو حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -