پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7عدالتیں بند کردیں، نوٹیفکیشن جاری 

پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7عدالتیں بند کردیں، نوٹیفکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے صوبہ میں انسداد دہشت گردی کی 7 عدالتیں بند کردیں، اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو اور چار بند کردی گئی ہیں، گوجرانوالہ میں عدالت نمبر ایک اور تین کو بند کرنے کے علاوہ  ملتان اور راولپنڈی میں بھی انسداد دہشت گردی کی ایک ایک عدالت بند کردی گئی ہے،ان عدالتوں کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے جبکہ ان عدالتوں کے عملہ کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں کمی کا فیصلہ مقدمات کی تعداد کے پیش نظر کیا گیاہے،اس سے قبل پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 18 عدالتیں کام کر رہی تھیں جن میں سے لاہور میں چار،گوجرانوالہ میں 3،ملتان میں 2، راولپنڈی میں 3اورفیصل آباد میں بھی3، سرگودھا میں 2عدالتیں کام کررہی تھیں علاوہ ازیں بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال میں بھی انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم ہیں۔
عدالتیں بند 

مزید :

صفحہ آخر -