انسداد دہشتگردی مقدمات‘اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات کریں، جسٹس منظور احمد

انسداد دہشتگردی مقدمات‘اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات کریں، جسٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ملزموں کو لمبی تاریخیں نہ دیں بلکہ چھوٹی تاریخیں دے کر بروقت فیصلے کریں، فاضل جج نے پولیس سمیت دیگر محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی،جسٹس منظور احمد ملک نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کی کارکردگی کو سراہا،اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے متعلقہ محکموں،پولیس،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، محکمہ جیل خانہ جات، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر التوا اور زیر سماعت مقدمات کا جائزہ بھی لیا گیاہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس افسران نے یکم جنوری 2020 ء سے 9 ستمبر 2020ء تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں انسدادِ دہشت گردی اور دیگر فوجداری مقدمات نمٹانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب مومن علی آغا،سیکرٹری فنانس محمد عبداللہ سنبل سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون،آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمدطاہر رائے،ڈی آئی جی کرائم  انویسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود سلیم اورسی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت صوبہ بھر کے آر پی اوز نے شرکت کی۔
جسٹس منظور احمد

مزید :

صفحہ آخر -