ملزم عابد کی گرفتاری کے سوال پراعلیٰ پولیس افسران نظریں چرانے لگے

ملزم عابد کی گرفتاری کے سوال پراعلیٰ پولیس افسران نظریں چرانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)موٹروے بداخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے سوال سے اعلیٰ پولیس افسر نظریں چرانے لگے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کے لئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ سر ملزم عابد کب تک گرفتار ہوگا؟اس پر سی سی پی او نے متعلقہ سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ "بس کردویار، عجیب آدمی ہیں " وہ سوال کا جواب دیئے بغیر دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ اندر چلے گئے،اس سے قبل جب آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سے یہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے گھورکرصحافیوں کو دیکھالیکن کوئی جواب دینے کی بجائے وہ بھی خاموش رہے۔
پولیس افسران 

مزید :

صفحہ آخر -