ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی 3 ہزار روپے میں لائف ممبرشپ حاصل کرنے کی تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع 

ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی 3 ہزار روپے میں لائف ممبرشپ حاصل کرنے کی تاریخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی صرف 3 ہزار روپے میں لائف ممبرشپ حاصل کرنے کی تاریخ میں ایک بارپھر30ستمبر تک توسیع کردی گئی، لاہورہائی کورٹ بارکے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ کے مطابق وکلاء کے اصرار پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے،ریگولر ممبران،ڈیفالٹر ممبران اور نئی ممبر شپ  والے وکلاء اب30 ستمبر تک یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں،لائف ممبر شپ کے اس پیکج سے یکم اگست سے اب تک ساڑھے پانچ سو وکلاء استفادہ کرچکے ہیں،بارکے صدر کا کہناہے کہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
توسیع

مزید :

صفحہ آخر -