عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے ریونیو اتھارٹی ملازمین کا ہائیکورٹ سے رجوع 

  عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے ریونیو اتھارٹی ملازمین کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدالتی احکامات پر عمل رآمد کرانے کے لئے ریونیو اتھارٹی کے ملازمین نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کیاعجاز اللہ سمیت 58 ملازمین نے یہ درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت پنجاب، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ مالی، خاکروب، ڈرائیور اور کلرک کے طور پرکام کررہے ہیں، انہیں ملازمتوں پر مستقل نہیں کیا جا رہا،عدالت نے بھی ریونیو اتھارٹی حکام کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دیا،عدالتی حکم کے باوجود ریونیو اتھارٹی حکام ملازمتوں پر مستقل نہیں کررہے،درخواست گزاروں کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

رجوع

مزید :

صفحہ آخر -