عاصم سلیم باجوہ  کے فلم انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے اقدام کو سراہتے ہیں، امجد رشید

عاصم سلیم باجوہ  کے فلم انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے اقدام کو سراہتے ہیں، ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے  وزیر اعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے فلم انڈسٹری کے حوالے سے دلچسپی لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں فلمی صنعت کی فلم پالیسی کے قوائد کی منظوری کی بابت اور مزید تفصیلات اور اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی جائے گی موجودہ حالات  میں عاصم سلیم باجوہ اور ان کی ٹیم کا وقت دینے اور دلچسپی لینے پر اور وزیر اعظم کو درکار ضروری معاملات  سے متعلق اظہار کرنے پر مشکور ہیں۔

امجد رشید

مزید :

صفحہ آخر -