کورونا نے بھارتی پارلیمنٹ کا رخ کر لیا، 30 ارکان میں وائرس کی تشخیص
نئی دہلی(آن لائن)کورونا نے بھارتی پارلیمنٹ کا رخ کر لیا۔ 30 ارکان میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔متاثرہ اراکین میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گدکاری بھی شامل ہیں۔دو رکن پارلیمان نے بتایا کہ اجلاس بلانے کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے لیے بھی کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ادھر انڈیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 93 ہزار 337 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اگست کے بعد سے ریکارڈ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔شتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار 247 انڈین شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 85 ہزار 619 ہو گئی ہے۔امریکہ کے بعد انڈیا کورونا سے شدید متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں وائرس متاثرین کی کل تعداد 50 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی۔
بھارتی پارلیمنٹ