سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان
لاہور(این این ائی) صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان، کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا، داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا اور داخلہ فارم جمع کرانے کے لئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لئیکالجز کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔راجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کالجز کے نوٹس بورڈز پر تفصیلات درج کی جائیں، داخلے کے دوران ایس او پیز پرعمل کیاجائے گا۔
شیڈول