وزیراعظم، صدر کی مراعات میں کمی کابل پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنیکابل لانے کی منظوری دیتے ہوئے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری خرچ پروی آئی پی اخراجات کاکلچرختم کریں۔ بابر اعوان نے کہا ہے کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کابل جلدپارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہوگا۔ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا۔ صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائدرہائشگاہوں کوکیمپ آفسزکادرجہ دیا جن کی سیکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ،ٹیلی فون مد میں قومی خزانے سے کروڑوں خرچ ہوتے رہے ہیں۔