جرائم پر سزا نہ ملے تو اس میں ٹی وی ڈراموں کا کیا قصور، شوبز شخصیات 

جرائم پر سزا نہ ملے تو اس میں ٹی وی ڈراموں کا کیا قصور، شوبز شخصیات 

  

 لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے جرائم بڑھنے کے وزیر ریلوے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جرائم پر سزا نہ ملے تو اس میں ٹی وی ڈراموں کا کیا قصور ہے سینئر رائٹرو اداکارانورمقصودنے کہا کہ ڈرامے اس کے ذمہ دار نہیں لیکن بہتری کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور شعور کی کمی کو جرائم میں اضافے کی وجہ قرار دیا سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی نے کہا کہ جرائم میں اضافے کا تعلق ڈراموں سے نہیں  پھر بھی ہمارے ڈرامے کو بہتر ہونا پڑے گا وقت کو تو بدلنا ہے اب یہ ایک حد ہوگئی ہے سینئر اداکار شہباز حسین نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے  سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی کا ملے جلے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تربیت کا فقدان ایسے رویوں کو جنم دے رہا ہے، صرف اس طرح کے عنوانات کے ڈراموں کو بند کرنا میرا نہیں خیال کہ کوئی حل ہے۔سینئر رائٹر ڈائریکٹر سہراب افگن نے بھی وزیر ریلوے کے خیالات سے اتفاق نہیں کیا   فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ڈرامے تو صحیح اور غلط کا فرق بتاتے ہیں سینئر اداکارہ عذرا آفتاب کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈراموں میں اپنی معاشرتی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے  اداکارہ حنا خواجہ یبات نے سوال اٹھا یا الزام لگانے والے بتائیں قانون کا نفاذ اور مجرم کو سزا دینا کس کا کام ہے ڈرامہ تو مثالیں قائم کر رہا ہے تربیت کا فقدان ہے قوانین کا نفاذ ہمارا کام نہیں ہے۔

شوبز شخصیات 

مزید :

صفحہ آخر -