چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہی مقدمہ کردیا

  چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہی مقدمہ کردیا

  

  واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے امریکا کی جانب سے  پابندی عائد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر ہی مقدمہ کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندی کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹِک ٹاک اور اس کے زیرملکیت کمپنی نے  ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا اور یہ چینی کمپنی کی جانب سے امریکی صدر کے ایکشن کو دوسری مرتبہ عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ٹِک ٹک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور یہ اقدام کسی غیر معمولی خطرے کو روکنے کے لیے نہیں بلکہ سیاسی وجوہات کی بناء  پر اٹھایا گیا ہے۔ 

 ٹِک ٹاک 

مزید :

صفحہ اول -