امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاپیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاپیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر افسوس کا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے معروف روحانی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی غلبہ دین کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے اپنی زندگی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے خاندان اور مریدین کو صبر جمیل دے۔ علماء  و مشائخ رابطہ کونسل کے صدر میاں مقصود احمد اور سیکرٹری جنرل پیر برہان الدین عثمانی نے بھی پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ 

 افسوس کا اظہار

مزید :

صفحہ آخر -