ساہو کا: مزار پر سلامی کیلئے آئی معذور لڑکی سے پانچ افراد کی اجتماعی بد اخلاقی

  ساہو کا: مزار پر سلامی کیلئے آئی معذور لڑکی سے پانچ افراد کی اجتماعی بد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ساہوکا(نامہ نگار)دربارحاجی شیردئیوانؒ پر سلام کی غرض آئی ذہنی معذور لڑکی اجتماعی بداخلاقی کا شکار بن گئی۔ ذہنی معذور خاتون کو رات گئے تک محکمہ زراعت کی سرکاری عمارت میں لے جا کر پانچ افراد مل کربداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے۔ پانچوں ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے علاقے دربار حاجی شیردیوان چاولی مشائخ کے مزار پر سلام کی غرض سے فیصل آباد سے آئی ذہنی مریض خاتون (پ) کو چک نمبر 317 کے رہائشی اوباش ملزمان محمد نعیم چاولیانہ،محمد صدیق چاولیانہ،محمد رشید،ظہیر احمداور علی رضا چاولیانہ نے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے شور مچانے اوراہل دیہہ کی15پر کال کر نے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر ڈی ایس پی بوریوالا شمس الدین خان موقع پرپہنچ گئے اور پولیس نے فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


اجتماعی بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -