مسافر ٹرینوں، سٹیشنز، سٹالر پر گیس سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت 

مسافر ٹرینوں، سٹیشنز، سٹالر پر گیس سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلویزنے مسافر ٹرینوں اور اسٹیشنوں کے اسٹالز پرگیس سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ترجمان ریلوے کے مطابق چیئرمین ریلویز حبیب الرحمن گیلانی سے ریلوے کی 4 ٹریڈ یونینز کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملازمین کے مسائل اور ریلوے کو منافع بخش بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔حبیب الرحمن گیلانی نے وفد کو جائز مطالبات اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ترجمان ریلوے کے مطابق چیئرمین ریلویز نے خیبر میل، گرین لائن، عوام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کی ڈائیننگ کاریں بحال کر دیں جبکہ ساتھ ہی مسافر ٹرینوں اور اسٹیشنوں کے اسٹالز پر گیس سلنڈر کے استعمال کی بھی اجازت دیدی۔ترجمان نے کہا دیگر مسافر ٹر ینوں میں بھی جلد ڈائیننگ کاریں بحال کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق شاہ شمس ایکسپریس میں سلنڈر دھماکے کے بعد ٹرینوں میں سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگادی گئی تھی جس کے باعث ٹرینوں میں کھانا فراہم کرنیوالی ڈائیننگ کاریں ختم ہوگئی تھیں۔

گیس سلنڈر اجازت

مزید :

صفحہ آخر -