لاہور،شہریوں پر واٹر سپلائی چارجز کی مد میں پچاس کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں 

لاہور،شہریوں پر واٹر سپلائی چارجز کی مد میں پچاس کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی ...

  

 لاہور(آئی این پی) شہریوں پر واٹر سپلائی چارجز کی مد میں پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، محکمہ ہاوسنگ پنجاب کی جانب سے واٹر سپلائی چارجز ڈیڑھ ارب روپے بڑھا کر دو ارب روپے کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق  محکمہ ہاوسنگ کی جانب سے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں واٹر سپلائی کی سکیموں کی بحالی اور فنڈز کی عدم دستیابی پر نئے ایس او پیز اور ایم آر ونگ بنانے کی تجویز دی ہے۔  اس میں واٹر سپلائی کی تمام سکیمیں جو لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری ہیں،ان کو محکمہ بلدیات کے سپرد کردیاجائے۔دوسری جانب شہریوں پر واٹر سپلائی چارجز میں پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بھی تیاریاں کی گئیں ہیں، جس میں محکمہ ہاوسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کی جانب سے واٹر سپلائی چارجز ڈیڑھ ارب روپے بڑھا کر دو ارب روپے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تجویز ہے جس پر کابینہ کی منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا۔

تیاریاں 

مزید :

صفحہ اول -