ملزم اکرم اشرف نے شراب لائسنس اجرا کیلئے غیر قانونی این او سی لیا،نیب رپورٹ

    ملزم اکرم اشرف نے شراب لائسنس اجرا کیلئے غیر قانونی این او سی لیا،نیب ...

  

لاہور(نامہ نگار)شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل کو گرفتار کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں،نیب کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کے افسران اور نجی ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف غیر قانونی طور پر شراب لائسنس کیٹگری ایل 2- کے اجراء و حصول کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیاگیا، نجی ہوٹل شراب لائسنس کے حصول کیلئے 4\5  سٹار مطلوبہ ریٹینگ کا حامل نہ تھا، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے شراب لائسنس کے اجراء کے لئے ضروری اقدامات کو بھی مد نظر نہیں رکھا، اکرم اشرف گوندل نے قانونی مندرجات کو مدنظر رکھے بغیرنجی ہوٹل کو  L-2کیٹگری لائسنس کے اجراء میں کلیدی کردار ادا کیا، ملزم نے نجی ہوٹل کو فائدہ پہنچانے کیلئے دیگر مختلف اداروں سے لائسنس کے اجراء کے لئے غیر قانونی طور پر این او سی حاصل کئے۔

شراب لائسنس کیس

مزید :

صفحہ آخر -