پولیس نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں گم2 سفارت کار تلاش کرلیے 

پولیس نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں گم2 سفارت کار تلاش کرلیے 

  

اسلام آباد  (آئی این پی)  اسلام آباد پولیس نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں گم ہوجانے والے 2 سفارت کاروں کو تلاش کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر جانے والے ہنگری کے 2 سفارت کار راستہ بھول گئے تھے۔پولیس کے مطابق ہنگری کے سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری اور خاتون اتاشی صبح 7 بجے ٹریل تھری پر گئے تھے۔حکام کے مطابق سفارت خانے نے رات 9 بجے سفارت کاروں کے واپس نہ آنے کی پولیس کو اطلاع دی۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اطلاع ملتے ہی دونوں سفارت کاروں کی تلاش میں نکل پڑی اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد انہیں تلاش کرنے میں کامیاب رہی۔ہنگری کے سفارت خانے کو گم ہونے والے سفارت کاروں کے مل جانے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

سفارت کار تلاش 

مزید :

صفحہ اول -