سنارکی دکان لوٹنے کی کوشش ناکام خاتون خالی پستول سمیت پکڑی گئی

  سنارکی دکان لوٹنے کی کوشش ناکام خاتون خالی پستول سمیت پکڑی گئی

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) خالی پستول دکھا کر خاتون کی سنارکی دکان میں لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم بازار میں ایک خاتون خریداری کے بہانے سنار کی دکان میں داخل ہوئی اورزیورات دیکھنے کے دوران موقع پاتے ہی خاتون نے اپنے بیگ سے پستول نکال کر دکاندار پر تان لیا اورزیورات لوٹنے لگی۔دکاندارنے موقع دیکھ کرخاتون سے پستول چھین کر خاتون کو پکڑ لیا، دکاندار نے جب پستول چیک کی تو اس میں گولیاں ہی نہیں تھیں۔دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی اورڈکیت خاتون کوان کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق کسی گینگ سے ہے یا اکیلی ہی وارداتوں میں ملوث ہے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 خالی پستول 

مزید :

صفحہ آخر -