اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا جائیگا، حسن مرتضیٰ

     اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا جائیگا، حسن مرتضیٰ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپوزیشن الائنس بن سکتا ہے اے پی سی بلوانا پیپلز پارٹی کے لیے بڑا چیلنج تھا اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا ان خیالات کااظہار  پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آ ر چوہدری سجاد نذیر کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور میر مرتضی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پولیٹیکل سیکرٹری بشیر ریاض،عزیز الرحمان چن،اسرار بٹ نوید چوہدری، محمد اشرف بھٹی‘ علی بدر‘ حافظ غلام محی الدین‘ رانا محمود اشرف‘ زوالفقار مغل‘ ڈاکٹر یوسف اعوان‘ میاں منیر‘ رانا اکرم‘ الطاف کیڑی‘ عاقب سرور‘ بشارت بشی‘ احسن اعوان‘ ریاض جٹ‘ خالد گل‘ ایڈون سہوترااور زاہد زوالفقار خان سمیت دیگر پارٹی راہنماؤں نے شرکت تقریب کے اختتام پر دو کیک کاٹے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زردای ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہونگے کرپشن منی، اور عوامی ایشوز پر اکتفا کیا جائے گا اپوزیشن الائنس ہوگا۔محمد نوید چودھری نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر مہنگائی اور حکومتی دوہری پالیسیوں کے خلاف ان کی قیادت میں ہر محاز پر لڑنے کے لیے باہر نکلیں گے میز بان چودھری سجاد نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے دو کیک اس لئے کاٹے ہیں کہ آج ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کی بھی سالگرہ ہے اور میر مرتضی بھٹو شہید کی بھی آج سالگرہ ہے شہید چونکہ زندہ ہوتے ہیں اس لئے ہم نے شہید مرتضی بھٹو کی بھی سالگرہ منائی ہے اور قائدین کی سالگرہ منانے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا  حاجی عزیز الرحمن چن اور محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ آج ہم نے سالگرہ تقریبات کے زریعے پورے لاہور مین ایک بھرپو ر عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے۔ 

حسن مرتضیٰ

مزید :

صفحہ آخر -