جب بھی موقع ملا عوام کے بنیادی مسائل حل کئے، چودھری پرویز الٰہی

        جب بھی موقع ملا عوام کے بنیادی مسائل حل کئے، چودھری پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنما معروف سیاسی شخصیت رائے عثمان خان کھرل سابق ایم پی اے پی پی 56 جڑانوالہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا رائے عثمان کھرل سابق ایم این اے رائے عارف حسین کھرل کے صاحبزادے ہیں سید شعیب شاہ نواز شاہ، سابق چیئرمین رائے محمد فاروق، ناصر علی جپا، ملک شاہد اعوان نمبردار، میاں ارشد حسین نیکوکا رہ، ملک مبشر کھو کھر ایڈووکیٹ، رائے محمد منشاء کھرل اور آصف چٹھہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی نے بھی ملاقات کی، انہوں نے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تحصیل چیئرمین کیلئے لیاقت عباس بھٹی کو نامزد کرنے کا اعلان کیااور انہیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے گرین سگنل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی نمائندوں کو بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار کیا جار ہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا عوام کے بنیادی مسائل حل کئے، صوبے کی ترقی کیلئے فلاحی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جو کہ آج بھی عام آدمی کی بلاتفریق خدمت کر رہے ہیں۔
پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -