رواں سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی، اسد عمر

  رواں سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی، اسد عمر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشا اللہ رواں سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی، وزیر اعلی بلوچستان، صوبے کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان  میں اسد عمر نے کہا  کہ  ہماری خوش قسمتی ہے کے جام کمال صوبے کے وزیر اعلی ہیں جو واقعی صوبے میں ترقیاتی عمل دیکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔

 اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -