حزب اختلاف ایک پلیٹ فارم پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے متحد  

  حزب اختلاف ایک پلیٹ فارم پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے متحد  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے متحد ہے آج کی اے پی سی ملکی سیاست کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور اس میں یقینی طور پر اہم فیصلے ہوں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری پوکستانی قوم حکو متی پالیسوں سے تنگ آ چکی ہے مہنگائی،بیروز گاری اور قتل و غارت گری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، قوم چاہتی ہے کہ اپوزیشن مشترکہ سیاسی جدوجہد کرکے اس غیر آئینی و غیر جمہور ی حکومت کو رخصت کیا جائے آج لاہور جیسا شہر اور ا س کی موٹروے کا علاقہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے جو حکمرانوں کیلئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -