پہلے کی طرح آج کی آل پارٹیز کانفرنس بھی فلاپ ہو گی،حکومت کوکوئی خطرہ نہیں
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پہلے والی اے پی سی کی طرح اپوزیشن کی آج کی اے پی سی بھی ایک فلاپ اے پی سی ثابت ہو گی،یہ حکومت کیخلاف نہیں بلکہ اپنی اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو بچانے کی خاطر اکھٹے ہورہے ہیں اور ان کے اکٹھ سے حکومت کوکوئی بھی خطرہ نہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا بہتر ہوتا کہ اپوزیشن والے اپنی کرپشن اور لوٹ مار کوتحفظ دینے کی فکر کرنے کی بجائے لوٹا ہوا پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کرواتے تاکہ حکومت اسی پیسے سے عوام کو ریلیف فراہم کرے، اگر آج عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے تواس کی ذمہ دار بھی آج کی اے پی سی میں شامل ہونیوالی جماعتیں ہیں۔
حلیم عادل شیخ