اپوزیشن حکومت مخالف تحریک نہیں ملکی مفاد میں حکومت کے شانہ بشانہ چلے

  اپوزیشن حکومت مخالف تحریک نہیں ملکی مفاد میں حکومت کے شانہ بشانہ چلے

  

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ حکومت کو کام کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہئے،اپوزیشن کو چاہئے وہ حکومت کیخلاف کسی سیاسی تحریک چلانے کی بجا ئے ملکی مفاد کی خاطر حکومت کے شانہ بشانہ چلیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کیا ہی اچھا ہو اپوزیشن خود حکومت سے یہ کہے کہ آؤ ہم سب مل جل کر چلتے ہیں اور ملک کو معاشی طور پر بہتر کرنے کیلئے عملی جدوجہد کاآغاز کرتے ہیں،آج اسی سیاسی جدوجہد کی ملک کو اشد ضرورت ہے،ہمیں اپنے سیاسی و نظریاتی اختلافات کوایک طرف رکھ کر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہو گا، اسی میں ملک و قوم اور ہم سب کی بہتری ہے۔

فیصل سبزواری

مزید :

صفحہ اول -