اے پی سی کامیاب،موجودہ حکمران جماعت کو گھر جانے پر مجبور کردے گی

  اے پی سی کامیاب،موجودہ حکمران جماعت کو گھر جانے پر مجبور کردے گی

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ساری اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں،اسلئے آج اپوزیشن کی اے پی سی میں ہم کو شش کریں گے کہ تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں، حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی جلسے جلوس کا شیڈول مرتب کیا جائے،آج کی اے پی سی ایک اہم اے پی سی ثابت ہوگی۔ ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کامیابی حاصل کرے گی اور حکمران جماعت کو گھر جانے پر مجبور کردے گی اب حکومت کو گھر جانا ہو گا اور فری اینڈ فئیر الیکشن کروانے ہوں گے، مسلط کردہ حکومت بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔

غفور حیدری

مزید :

صفحہ اول -