ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ، شاہد رفیق کے فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا 

ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ، شاہد رفیق کے فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا 

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ شاہد رفیق کے فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا، حاجی مقبول کا خدمت گروپ بھی کامیاب، یونائٹیڈ گروپ ایک ووٹ سے ہار گیافاؤنڈر گروپ کے رانا شاہد نذیر سب سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب، خدمت گروپ کے حافظ شفیق کاشف دوسرے نمبر پر ووٹ لے کر منتخب  ہوگئے، فاؤنڈر کے حاجی نعیم بھی کامیاب یونائٹیڈ گروپ کے عمران بھٹہ ایک چوہدری دو ووٹ سے ہار گئے۔جنوبی پنجاب اس سال بھی متحد نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سیٹ نہ لے سکا، اسلام آباد زون میں فاؤنڈر گروپ دو فرینڈز گروپ ایک سیٹ لینے میں کامیاب، فاؤنڈر گروپ کے چوہدری غلام ربانی 70ووٹ لے کہ پہلے نمبرپر، فرینڈز گروپ کے چوہدری طاہر منظور 69ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر،فاؤنڈر گروپ کے میجر(ر) عرفان رشید 67ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔سندھ زون سے فرینڈزپینل دو جبکہ یونائٹیڈ گروپ ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب، یونائٹیڈ گروپ کراچی کے نذیر احمد سب سے زیادہ ووٹ 134لے کرپہلے نمبر پر جبکہ فرینڈز پینل کے حاجی یوسف  123اور فرینڈز محمد عفان 125ووٹ لے کر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے۔ حاجی یوسف پیروانی 106فرقان 118ظفر احمد خان 107ووٹ لے سکے۔ لاہور ملتان، اسلام آباد، کراچی میں تین تین ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں کے لیے صبح 10بجے سے شام 6بجے تک پولنگ ہوئی سب سے پہلے نتائج اسلام آباد زون کے آئے اس کے بعد کراچی اور آخر میں لاہور کا نتیجہ آیا لاہور سے رانا شاہد نذیر 115ووٹ لے کہ پہلے، حافظ شفیق کاشف 107ووٹ لے کر دوسرے محمد نعیم 100ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آکر کامیاب قرار پائے۔ عمران بھٹہ 99ووٹ لے سکے چوہدری بشیر 97بنیل شاکر 94ووٹ لے سکے۔ فاؤنڈر گروپ 3میں سے دو پر کامیاب ہوا خدمت، یونائٹیڈ، جعفریہ اتحاد ایک نشست پر کامیاب ہوا دو پر شکست ہوئی۔  

ہوپ الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -