50رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے ڈیلرز کے مسائل کے حل کیلئے ڈی ایچ اے فاؤنڈر گروپ قائم کر لیا 

  50رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے ڈیلرز کے مسائل کے حل کیلئے ڈی ایچ اے فاؤنڈر گروپ قائم ...

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کے 50 ریئل اسٹیٹ ایجنٹس نے بزنس پرموشن اور ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے متفقہ جدوجہد کرنے کے لیے ڈی ایچ اے فاونڈر گروپ قائم کر لیا، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق نائب صدر فیئر اینڈ لائل گروپ کے اہم رکن علی بھائی اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو حاجی لطیف چوہدری کو چیئرمین ڈی ایچ اے فاؤنڈر گروپ منتخب کر لیا گیا، الفلاح اسٹیٹ کے عامر فدا،بسم اللہ اسٹیٹ کے محمد عامر،سراج اسٹیٹ کے امجد سراج، سر سید اسٹیٹ اشفاق اولکھ،مزمل اسٹیٹ کے میاں عباس ڈیفنس ریلٹرز کے چوہدری ضیاء، کلاس اسٹیٹ کے چوہدری نبیل، نثار اسٹیٹ حاجی نثار،الرحیم اسٹیٹ کے دل نواز،ہوم تھینک اسٹیٹ کے میاں فاروق، دی اسٹیٹ ہاوس فاروق جمال، ٹاوا اسٹیٹ کے ملک اقبال، النصیب اسٹیٹ کے ملک حامد۔سمارٹ اسٹیٹ کے جاوید حسین کے ملک اقبال، بگ سٹی کے محبوب گل، عسکری پراپرٹی کے راجہ عاصم، نیو فورسز اسٹیٹ کے رانا نعیم، دھوم اسٹیٹ کے رضا شاہ، علی بلڈر کے ملک اعجاز، شیخ اسٹیٹ کے شیخ اسلم،تنویر اسٹیٹ کے تنویر احمد، مسعود اسٹیٹ کے طارق وٹو، لنکس اسٹیٹ کے عمر فاروق،سیکور فیوچر اسٹیٹ کے چوہدری فاروق، بھٹہ اسٹیٹ کے عامر بھٹہ، حافظ عرفان، محمود بھٹی،عمر کسانہ اور اختر جمال کا پہلے تاسیسی اجلاس میں چیئرمین ڈی ایچ اے فاونڈر گروپ لطیف چوہدری نے کہا ہم سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے وقت آنے پر فاونڈر گروپ الیکشن میں پھر حصہ لے گا،لطیف چوہدری نے ڈی ایچ اے کے سینئر رجسٹرڈ ڈیلرز کے اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور برادری کو دو سالوں میں لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا، چیئرمین نے وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکج اور ٹیکسز میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ڈی ایچ اے انتظامیہ بھی ٹرانسفر فیس کم کرے، لطیف چوہدری نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کے ڈیلرز برادری کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا ڈی ایچ اے ڈیلرز برادری کے نمائندوں کو مشاورت کا حصہ بنائیں گے۔

 فاونڈر گروپ 

مزید :

صفحہ آخر -