ایس این جی پی ایل کی چیئر پرسن روحی رئیس خان کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پی کے سے ملاقات

    ایس این جی پی ایل کی چیئر پرسن روحی رئیس خان کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایس این جی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اینڈ منیجمنٹ اور ممبران پر مشتمل ایک اعلی سطح کے وفد نے چیئر پرسن روحی رئیس خان کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات  میں صوبے میں جاری ترقیاتی پرجیکٹس بشمول گیس کے ضیائع کے تدارک کے ذریعے اسے گھریلو اور کمرشل مقاصد کے لئے بروئے کار لانے جیسے  اہم اقدامات زیر بحث آئے۔ وفد نے صوبہ خیبر پختونخواہ پر ملکی کی قدرتی گیس کی پچاس فیصد ضروریات کے انحصار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صوبے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر بات کی اور مستقبل کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ وفد نے بتایا کی سوات میں گیس کی فراہمی سے متعلق پرا جیکٹس کامیابی سے جاری ہیں جبکہ شمالی علاقہ جات میں بحرین اور مدیان کو بھی حکومت پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے مطابق گیس کی سہولت جلد پہنچاء جائے گی۔ 

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -