بھارت میں کورونا کے باعث  1000 سکول فروخت کرنے کا فیصلہ

  بھارت میں کورونا کے باعث  1000 سکول فروخت کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارت میں تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں شوبز سے لیکر تعلیم تک ہر شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے کے-جی تا بارہویں جماعت تک کے 1000 کے قریب اسکولوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کا شعبہ تعلیم بے حد متاثر ہوا ہے اور اس فیصلے سے امید یہ کی جا رہی ہے کہ ملک بھر کے 1000 کے قریب اسکول فروخت کرنے کے بعد ان سے آنی والی ساڑھے 7500 کروڑ روپے (تقریباً ایک ارب ڈالر) کی رقم کو آئندہ آنے والے 2 سے 3 سال کی سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
سکول فروخت

مزید :

صفحہ آخر -