کراچی گیس بحران، فردوس شمیم نے وزیراعظم، وفاقی وزراء کو شرم دلا کر معافی مانگ لی 

  کراچی گیس بحران، فردوس شمیم نے وزیراعظم، وفاقی وزراء کو شرم دلا کر معافی ...

  

  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران کے معاملے پر اپنے ہی وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اورپی ٹی آئی حکومت کا اصل چہرہ دیکھا یا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان میں حکومت ن لیگ کی ہو چاہے تحریک انصاف کی، اس شہرمیں گیس کی ڈیلیوری کبھی درست نہیں ہو سکی۔ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کس کی حکومت ہے، لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو گیس نہیں مل رہی۔ تحریک انصاف کی حکومت میں بھی کراچی میں گیس کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔میں اس مسئلے پر شور مچاؤں گا اور حکومت کوشرم بھی دلاؤں گا، وزیر اعظم عمران خان بھی سنیں، وزیر توانائی عمر ایوب بھی سنیں اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی سنیں۔تاہم بعدازاں اچانک فردوس شمیم نقوی مافیاں مانگنا شروع ہوگئے اور اپنے گزشتہ بیان پر معذرت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فردوس شمیم نقوی نے لکھا کہ میں تمام انصافیوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میرا ارادہ تھا کہ میں وزیراعظم سے وزیر توانائی اور ایس ایس جی سی کے بارے میں شکایت کروں۔میں اپنے لیڈر سے بھی معذرت چاہتا ہوں، جو کہ انتہائی پرعزم شخصیت ہیں۔

فردوس شمیم

مزید :

صفحہ آخر -