اسلام کی جڑیں اتنی کمزور نہیں مندر یا گردوارہ بننے سے خطرہ لاحق ہو جائے: نور الحق قادری 

  اسلام کی جڑیں اتنی کمزور نہیں مندر یا گردوارہ بننے سے خطرہ لاحق ہو جائے: ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی،فلم رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذا ہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کا ایک بڑا کرادر تھا،علماء نے یہ نہیں پوچھا قائد اعظم ؒسنی ہے یا شیعہ آج بھی ہمیں تعمیر پا کستان کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے، اسو قت پاکستان کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں ایک بین المذاہب ہم آہنگی اور دوسرا بین المسالک ہم آہنگی۔ مجھے عجیب لگتاجب کسی مندر یا گردوارہ سے اسلام کو خطرہ ہوجاتا ہے،کیا اسلام کی جڑیں اتنی کمزور ہیں کہ مندر یا گردوارہ بننے سے اسلام کو خطرہ لاحق ہوجائے، پاکستان کو نظر یاتی اساس سے کو ئی نہیں ہٹا سکتا، ہم میں ایک رشتہ مذہب اور دوسرا انسانیت کا ہے۔ آئین پاکستان مذہبی آزادیوں کی پاسداری کا حکم دیتا ہے۔ مذہب اور انسانیت کے رشتے سے سب بھائی بھائی ہیں،ہمارا تیسرا رشتہ پاکستانیت کا ہے پاکستان ہندو،مسلم، سکھ اور عیسائی سب کا ہے۔ ہمارامشرق و مغرب سے موازنہ کریں کہ وہ اقلیتوں کو کتنے حقوق دیتے ہیں۔آج مشکل وقت ضرور لیکن ہم اس سے نکل جا ئیں گے۔وہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کی طرف سے منعقدہ سیمینار "تعمیر پاکستان میں مذہبی رہنما وں کا کردار"  کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔ تقر یب سے پیر سید حبیب عرفانی، اعجاز احمد چوہدری، پروفیسر محمود غزنوی و دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا ملک کو ایک سازش کے تحت اسی اور نوے کی دہائی کی طرف لے جانے کی کوشش، سنی شیعہ کارڈ کے ذر یعے اختلاف کو ہوا دی جا رہی ہے،جبکہ یہ اختلا ف بہت سے مسلم ممالک کو تباہ کر چکا ہے۔ہم اب اس کارڑ کو استعمال نہیں ہو نے دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف تمام شہر یوں کو برابر کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ پاک فوج نے مذہبی منافرت، لسانیت اور قومیت پرستی کے خاتمہ کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ان کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جو کوئی سازش کرے گا وہ امریکا بھاگا ہو یا لندن اس کو واپس لاکر سزا دیں گے۔ عمران خان نے صرف مظلومیت کی بنیاد پر فلسطین کا ساتھ دیا، عرب ممالک کو اس کشمکش سے نکالا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں۔ عرب ممالک عمران خان کے فلسطین سے متعلق واضح موقف کی وجہ سے کشمکش سے باہر نکلے۔پاکستان کو ختم کرنیوالے خود ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان سو سال تک زندہ رہنے والا ملک نہیں یہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا۔

نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -