سول ڈکٹیٹر شپ کا راج کسی  صورت قبول نہیں‘ پیپلز پارٹی 

  سول ڈکٹیٹر شپ کا راج کسی  صورت قبول نہیں‘ پیپلز پارٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد (آئی این پی)  مرکزی ڈپٹی سیکرٹری  اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی  پلوشہ خان نے کہا کہ سول ڈکٹیٹر شپ کا راج کسی صورت قبول نہیں۔تبدیلی سرکار غریبوں کی کتنی ہمدرد ہے وہ قوم پچھلے دوسالوں میں خوب جان چکی ہے بے لگام مہنگائی اور بد ترین معاشی بحران نے ہر کسی کے اوسان خطا کر   دیے آٹا چینی  آئل  سمیت گھریلو استعمال کی اشیاء بیس فیصد مہنگی ہو چکی ہیں  حکومت رٹ کہیں نظر نہیں آتی،موجودہ حکمرانوں کا حال بدتر ہے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  سینیٹر پلوشہ خان نے کہا  ملک میں کوئی حکومت نہیں  اب تو چوک چوراہے اور شاہراہیں بھی محفوظ نہیں  انہوں نے کہا کہ  جمہوری نظام ہی آزادی اظہار رائے احتسابی عمل اور انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے جمہوری طرزنظام کے تحت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ترقی و خوشحالی اور عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
 پیپلز پارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -