پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،اعجاز چوہدری

 پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے، کارکنا ن بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، اپوزیشن کی اے پی سی ٹوپی ڈرامہ اور فوٹوسیشن کے سوا کچھ نہیں، کرپٹ اپوزیشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔، انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولے نے اپنے دورِحکومتوں میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے۔

، کرپٹ اپوزیشن کی بلیک میلنگ پی ٹی آئی کی حکومت کسی صورت میں نہیں آئے گی اور نہ ہی چور ٹولے کو این آر او ملے گا، فیٹف کے حوالے سے قانون سازی کے موقع پر اپوزیشن کا ملک دشمن رویہ عیاں ہو چکاہے، بلاول زرداری سیر سپاٹے کرنے اور کھابے خانے کی بجائے سندھ کی مظلوم عوام کی حالت زار پر توجہ دیں، ٹی ٹی شریف ہیلے بہانے بنانے کی بجائے اپنے مفرور بھائی نوازشریف کو واپس وطن لائیں، نوازشریف کا ویڈیولنگ کے ذریعے اے پی سی میں شرکت کرنا کسی سیاسی شعبدہ بازی سے کم نہیں،   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -