غیر قانونی تعمیرات پر مختلف سوسائٹیوں کے دفاتر سیل اور مسمار

  غیر قانونی تعمیرات پر مختلف سوسائٹیوں کے دفاتر سیل اور مسمار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیر تارڑ کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی،ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی، ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض سیکھو کی نگرانی میں متعدد غیرقانونی سوسائٹیوں کے دفاتر سیل کر دئیے گئے جن میں پنجاب ہومز سکیم کا آفس بھی سیل کیا گیا۔ غیرقانونی تعمیرات پر الصادق گارڈن کے دفتر، سیوریج اور چاردیواری کو مسمار کردیا گیا۔ایک یونیورسٹی کا آفس ٹرانسفر اور مورٹ گییج ڈیڈ نہ کروانے پر سیل کردیا گیا،ویسٹ ووڈ سکیم میں ڈسپنسری، مسجد سائیٹ پر غیرقانونی انکروچمنٹ کیے جانے پر تعمیرات کو مسمار کردیا گیا،محافظ ٹاؤن فیز ٹو میں پبلک بلڈنگ پر کی جانے والی چاردیواری اور کمرے کو گرادیا گیا جبکہ کیمپس ویو 2 میں سڑک پر قائم تجاوزات ختم کر دی گئیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -