عالمی ادارہ صحت کورونا کے حوالے سے محتاط رویہ اپنائے،اشرفنظامی
لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان میں ڈبلیو ایچ اوکے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کے بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا پر قابو پا لیا ہے نے طبی ماہرین اور اداروں کو حیرانگی اور تذبذب کا شکار کر دیا ہے۔ حقیقت حال یہ ہے کہ پاکستان میں اس وبا سے پاکستان میں 303941افراد متاثر ہوئے جن میں سے 6403افراد جان کی بازی ہار گئے۔ آج بھی 6369کیسز موجود ہیں۔ اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 10افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔پروفیسر اشرف نظامی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایم اے کے عہدیداران نے عالمی ادارہ کو عالمی وبائی صورتحال میں محتاط رویہ اور اپنے بیان کی وضاحت کا مشورہ دیا ہے۔