چیمبر انتخابات میں پیافجیتے گی،چوہدری  اعجاز،نواز پپو

چیمبر انتخابات میں پیافجیتے گی،چوہدری  اعجاز،نواز پپو

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی سبزی منڈی انجمن آڑھتیاں کے صدرچوہدری اعجا زنے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2020 میں پیاف فاؤنڈر الائنس کی کامیابی کے امکانات مکمل واضع اور روشن ہیں۔ ایسوسی ایٹ امیدوار چوہدری مقبول اور عمران بشیر کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انشااللہ کامیابی ان تاجر دوست رہنماؤں کا مقدر بنے گی۔ انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر شیخ حارث عتیق نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس سنجیدہ اور تاجر برادری کیساتھ مخلص اور خیر خواہ ساتھیوں کا گروپ ہے اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -