پروفیسر چوہدری عبدالرحمن  نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز کے صدر منتخب

    پروفیسر چوہدری عبدالرحمن  نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نجی میڈیکل کالجز کے سربراہان نے حصہ لیا۔عذرا ناہید میڈیکل کالج کے چیئرمین پروفیسر چوہدری عبدالرحمان پامی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو ئے۔ حلف برادری کی تقریب کے بعد نومنتخب صدر پروفیسر چوہدری عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایم  سی سمیت تمام میڈیکل کے معاملات بہتری سے حل کئے جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نومنتخب صدر پروفیسر چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ میڈیکل سے متعلق معاملات میں پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر چلیں تا کہ میڈیکل کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی جاسکے۔تقریب میں ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے سربراہان نے شرکت کی۔ پامی کے الیکشن میں پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان صدر، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ جنرل سیکرٹری، کے پی کے سے ڈاکٹر طارق بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ سندھ سے ڈاکٹر علی فرحان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری اورعبدالوحید شیخ  فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز پامی کے ممبران کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے منتخب عہدیداران تمام میڈیکل کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔